مواد کی طرف جائیں (Skip to main content)
علمی، فکری، تحقیقی و دعوتی ترجمان — قائم شدہ: 1978ء
تازہ شمارہ: جولائی تا ستمبر 2026ء
علمی سفر: 1978ء تا حال

تعارف، تاریخ اور مجلسِ ادارت

ماہنامہ حیاتِ نو — ترجمان: انجمن طلبہ قدیم جامعۃ الفلاح

اغراض و مقاصد

ماہنامہ «حیاتِ نو» جامعۃ الفلاح کے قدیم فارغین کی مخلصانہ علمی و فکری کاوشوں کا مظہر ہے۔ اس کا اجراء اپریل 1978ء میں عمل میں آیا۔ اس مجلے کا نصب العین خالص علمی، فکری اور اسلامی بنیادوں پر معاشرے کی اصلاح، نئی نسل کی تربیت، اور فلاحی افکار کا فروغ ہے۔

مجلے کی مستقل پالیسی ہے کہ وہ مسلکی و فروعی منافرت سے بالاتر ہو کر دینِ اسلام کے بنیادی اصولوں، اعتدال پسندانہ فہم اور تحقیقی دیانت کی روشنی میں مواد شائع کرے۔

مجلسِ ادارت و نگران حضرات

سرپرستِ اعلیٰ

مولانا انیس احمد فلاحی مدنی

صدر، انجمن طلبہ قدیم جامعۃ الفلاح

مدیرِ اعلیٰ (ایڈیٹر)

مولانا خبیب کاظمی

صحافی و ادیب، نئی دہلی

میڈیا کوآرڈینیٹر

محمد ارشاد عالم فلاحی

انجمن طلبہ قدیم، دہلی

شعبۂ ترسیل و انتظام

دفتر ماہنامہ حیاتِ نو

جامعۃ الفلاح، بلریا گنج، اعظم گڑھ

قواعد و ضوابط براے ارسالِ مضامین

  • مضامین قرآنی آیات، احادیث اور مستند علمی کتب کے مکمل حوالوں کے ساتھ ارسال کیے جائیں۔
  • تحریریں یونیکوڈ اردو میں ٹائپ شدہ ہوں، ان پیج یا ورڈ فائل کے ہمراہ ای میل کریں۔
  • غیر مطبوعہ اور تحقیقی مضامین کو ترجیح دی جائے گی۔
  • ادارت کو تحریر میں اختصار، لسانی ترمیم یا اشاعت و عدمِ اشاعت کا پورا حق حاصل ہے۔
  • مضامین ارسال کرنے کے لیے دفتری ای میل استعمال کریں: hayatenau@gmail.com