مادرِ علمی
جامعۃ الفلاح، بلریا گنج، اعظم گڑھ
قائم شدہ: 1962ء — اسلامی علوم اور عصری تعلیم کا ممتاز اسلامی ادارہ
تاسیس اور بنیادی مقصد
جامعۃ الفلاح برصغیر کا وہ نامور علمی و تعلیمی ادارہ ہے جس کی بنیاد 1962ء میں بلریا گنج، اعظم گڑھ (یوپی، بھارت) میں رکھی گئی۔ جامعہ کا بنیادی مقصد ایسے باصلاحیت، مخلص اور باوقار علماء و داعیانِ دین تیار کرنا ہے جو قرآن و سنت کے علوم کے ساتھ ساتھ عصری تقاضوں، زبانوں اور افکار سے کماحقہٗ واقف ہوں۔
انجمن طلبہ قدیم اور «حیاتِ نو» کا رشتہ
جامعۃ الفلاح کے فارغین نے 1978ء میں باضابطہ طور پر «انجمن طلبہ قدیم جامعۃ الفلاح» کی تشکیل کی، اور اسی سال اپریل 1978ء میں اپنا علمی و فکری ترجمان مجلہ «ماہنامہ حیاتِ نو» جاری کیا۔
حیاتِ نو نے گزشتہ پانچ دہائیوں میں فارغین کے علمی رشتے کو مادرِ علمی کے ساتھ باندھے رکھا، اور ملتِ اسلامیہ کے سامنے سنجیدہ فکری، اصلاحی اور تحقیقی مواد پیش کیا۔
تعلیمی و تربیتی شعبہ جات
- کلیۃ الشریعۃ و اصول الدین (عالمیت و فضیلت)
- کلیۃ الدعوۃ و الفکر الاسلامی
- کلیۃ اللغۃ العربیۃ و آدابہا
- شعبہ حفظ و تجوید القرآن
- جامعۃ الفلاح للبنات (طالبات کے لیے خود مختار کیمپس)
- دار التالیف و الترجمہ