مواد کی طرف جائیں (Skip to main content)
علمی، فکری، تحقیقی و دعوتی ترجمان — قائم شدہ: 1978ء
تازہ شمارہ: جولائی تا ستمبر 2026ء

حمد باری تعالی

حجمِ خط:
رسم الخط:
خلاصۂ مقالہ:تیرا پیکر سرِ منظر ہے نہ صورت تیری

تیرا پیکر سرِ منظر ہے نہ صورت تیری

پھر بھی ہر شے سے ہویدا ہے حقیقت تیری

یہ نبوت، یہ رسالت تو ہے رحمت تیری

ورنہ دیتی ہے ہر اک چیز شہادت تیری

جس میں شرکت ہو، وہ توحید کہاں ہوتی ہے

جس کو شرکت سے ہے نفرت، وہ ہے غیرت تیری

تیرا انکار اندھیروں کو جنم دیتا ہے

تیرے اثبات سے روشن ہے حکومت تیری

فلسفے نقش ہیں پھولوں کے سبک پتوں پر

ثبت ہے برگ گل ولالہ پہ عظمت تیری

تیرے ہونے کی خبر جب بھی سحر دیتی ہے

ہر شجر جھوم کے کرتا ہے عبادت تیری

فلسفی بیٹھ گئے عقل پہ تکیہ کرکے

تیرے اسرار سمجھ پائے نہ حکمت تیری

توُ تو دیتا ہے انہیں بھی جو ہیں باغی تیرے

’’منبع جود وسخا، عام ہے رحمت تیری‘‘

جس کو سائنس کہا کرتی ہے نیچر راشدؔ

میرا ایماں اسے کہتا ہے مشیّت تیری

ق

سید راشد حامدی فلاحی

(فاضل جامعۃ الفلاح و شاعر (شاہین باغ، نئی دہلی))

فاضل جامعۃ الفلاح، اردو کے قادر الکلام شاعر، حمد و نعت اور دینی و ادبی منظومات کے مصنف۔ شاہین باغ، نئی دہلی، رابطہ / موبائل: 9811126467۔

مصنف کے تمام مضامین دیکھیں ←